اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرالعبادی نے آج عوامی رضا کار فورسز کے کمانڈروں اور کارکنون سے ملاقات میں کہا کہ تجربوں سے پتہ چلتا ہےکہ داعش کے خلاف عوامی فورسز کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی فورسز کی تمام ضرورتيں پوری کرنے کےلئے تیار ہیں اور اگر سب مل کر دہشتگردی کے خلاف اقدام کریں تو عنقریب دہشتگردی کو ہوجائے گي۔ انہوں نے کہاکہ عوامی فورسز نے آمرلی اور سلیمان بیک جیسے علاقون کو داعش سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کےلئے بھی عوامی فورسز کی خدمات حاصل کی جائيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲